عمران خان نے بشری مانیکا کو شادی کی پیشکش کی ہے-تحریک انصاف

Sunday, 7 January 2018

عمران خان نے بشری مانیکا کو شادی کی پیشکش کی ہے-تحریک انصاف


عمران خان نے بشری مانیکا کو شادی کی پیشکش کی ہے-تحریک انصاف






عمران خان نے بشری مانیکا کو شادی کی پیشکش کی ہے-تحریک انصاف

اسلام آبادا (اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جنوری۔2018ء)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو ابھی صرف شادی کی پیشکش کی ہے۔تحریک انصاف کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بشریٰ مانیکا نے عمران خان کی اس پیشکش پر حتمی جواب دینے کے لیے وقت مانگا ہے۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ مانیکا نے کہا ہے کہ وہ خاندان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گی۔
تحریک انصاف کے مطابق اگر بشریٰ مانیکا نے شادی کی پیشکش قبول کی تو عمران خان اس بات کا باضابطہ اعلان کریں گے۔اس موقع پر تحریک انصاف نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ دونوں خاندانوں کی نجی زندگی کا خیال رکھیں۔تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے صحافی نے انتہائی نجی معاملے کو پبلک کیا جس پر افسوس ہے، اور پبلک لائف نہ رکھنے والی خاتون کی زندگی کو پبلک کیا گیا۔
عمران خان کی پہلی بار2015 میں این اے 154 (لودھراں) کے ضمنی انتخاب سے قبل بشریٰ مانیکا سے ملاقات ہوئی تھی۔ ان کی تیسری ممکنہ بیوی بشری مانیکا 5 بچوں کی ماں ہیں، بشری مانیکا نے حال ہی میں اپنے سابق شوہرخاورفرید مانیکا سے خلع لی ہے، بشری مانیکا کی عمر50 سال کے لگ بھگ ہے اورتعلق پاکپتن کے وٹوخاندان سے ہے۔بشری کے سابق خاوند خاورفرید مانیکا کسٹمز آفیسرہیں اوران کے والد غلام فرید مانیکا وفاقی وزیر رہے ہیں، بشری کے دو بیٹوں ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا نے 2013 میں ایچ ای سن کالج لاہور سے گریجوایشن مکمل کی اور اب بیرون ملک تعلیم حاصل کر ہے ہیں، تین بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی مہرو مانیکا رکن صوبائی اسمبلی میاں عطا مانیکا کی بہوہیں۔

0 comments :

Post a Comment