January 2018

Saturday, 20 January 2018

Tuesday, 16 January 2018

بفا (Dandruff)


 بفا (Dandruff)
بفا عموماً موٹے لوگوں کو ہوتی ہے جو گھی کا زیادہ استعمال کرتے ہے خوراک میں لحمیات اور وٹامنز(حیاتین) کی کمی بفا کو کھل کھیلنے کا موقع دیتی ہے
بفا(Dandruff) :
اس بیماری میں سر کے بالوں میں بالخصوص اور جسم کے دوسرے حصوں کی جلد پر بالعموم ایک لیسدار سا گرپس کی طرح کا مادہ جمع ہوجاتا ہے بفا عموماً موٹے لوگوں کو ہوتی ہے جو گھی کا زیادہ استعمال کرتے ہے خوراک میں لحمیات اور وٹامنز(حیاتین) کی کمی بفا کو کھل کھیلنے کا موقع دیتی ہے بعض دوائیں اور مرہم حتیٰ کہ نفسیاتی عوامل بھی بفا کا سبب بنتے ہیں مذکورہ بالا عوامل بفا کے لیے ہموار کرتے ہیں بفا پیدا کرنے کا سہرا جراثیم کی چند قسموں کے سر ہے بفا جسم کے دوسرے حصوں پر جلد کے چپکیلے ٹکڑوں کی صورت ہوتی ہے۔
علاج: نفسیاتی عوامل ناقص غذا یا ناموافق ادویہ جیسے اثرات کا تدارک کریں مسالے دار اور بھنی ہوئی غذاؤں کا استعمال کم کردیں لحمیاتی اور وٹامن سے بھرپور غذائیں وافر مقدار میں استعمال کریں بفا سے نجات پانے کے لیے وٹامن بی کمپلیکس کی گولیاں(دو دو گولیاں صبح دوپہر اور شام)اور وٹامن بی 12 ،سائٹامنSytamon کے انجکشن ہفتے میں دو بار ایک ایک ملی گرام کے انجکشن استعمال کریں وایا فارم یا ٹرائیڈ کارٹلTriadocortyl کے مرہم لگائیے کیلامین لوشن بھی مفید دوا ہے صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
جلد کے چھوٹے موٹے زخم: ڈبل کاٹتے وقت یا پنسل بناتے وقت شیو کرتے وقت یا چائے بناتے وقت آپ کو چھوٹے موٹے زخم آسکتے ہیں عموماً یہ زخم اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ آپ انہیں نظر انداز کردیتے ہیں لیکن بعض اوقات یہی معمولی زخم مہلک بھی ثابت ہوسکتے ہیں خصوصاً شیو کرتے وقت آنے والے معمولی زخم میں اگر گرد مں موجود ایک خاص قسم کے جراثیم داخل ہوجائیں تو انسان کو کزاز Tetanus کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے جس سے مریض تڑپ تڑپ کر جان دے دیتا ہے۔
علاج: معمولی سے معمولی زخم آنے کی صورت میں بھی کسی قریبی ہسپتال یا ڈاکٹر سے اے ٹی ایس ATS Antitetanuc Serume کے انجکشن لگوانا نہ بھولیے اس طرح آپ کزاز سے محفوظ رہ سکتے ہیں زخم کو گرد وغبار سے مکمل طور پر محفوظ رکھیے زخم کو صابن سے اچھی طرح صاف کیجیے اور زخم پر آئیوڈین سپرٹ یا ڈیٹول قسم کی دوا لگادیجیے صاف کپڑے پرتھوڑی سی ویزلین لگا کر اسے زخم پر رکھیں اور اگر زخم چہرے پر ہو تو اسے پلستر سے چپکادیں ورنہ اس پر پٹی باندھ دیں اگر ہاتھ یا جلد کا کوئی حصہ جل گیا ہو تو اس پر برنال لگائیں یا ویزلین لگا کر اس پر پٹی باندھ دیں اگر زخم زیادہ گہرا ہو یا اس میں گردوغبار پڑگیا ہو یا پرانے زخم میں پیپ پڑگئی ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
ڈنک: ہماری جلد کو جو صدمات برداشت کرنے پڑتے ہیں ان میں ڈنک بھی شامل ہیں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جسے زندگی میں بچھو،بھڑ،شہد کی مکھی،کسی کیڑے مکوڑے یا کم از کم مچھر جوں نے ڈنک نہ مارا ہو بعض ڈنک تقریباً بالکل بے ضرر ہوتے ہیں اور بعض مثلاً سانپ کا ڈنک آدمی کی جان بھی لے سکتا ہے ڈنک والی جگہ سوج جاتی ہے بعض جانوروں کے ڈنک سے سخت درد ہوتا ہے جو عموماً کئی گھنٹے تک جاری رہتا ہے زیادہ تیز زہر سے جسم کے دوسرے نظام بھی متاثر ہوتے ہیں الرجی،درد،خوف یا بلڈپریشر گرنے کی وجہ سے بعض صورتوں میں بھڑ یا شہد کی مکھی کے ڈنک سے بھی موت واقع ہوسکتی ہے۔
علاج: فوراً ڈنک نکال دینا بھی خاصا مفید رہتا ہے لیکن ڈنک نکالنے کے لیے جلد کو نچوڑیے نہیں اس طرح زہر زیادہ جلدی جلد کے قریبی حصوں میں داخل ہوگا کند چاقو یا سوئی سے ڈنک نکالنے کی کوشش کیجیے بھڑ اور شہد کی مکھی کے برعکس بعض بھنورے اپنا ڈنک جلد میں نہیں چھوڑتے ڈنک پر امونیا لگادیجیے یہ زہریلے تیزاب کی تعدیل کرکے درد کو زائل کرتی ہے ڈرموجینک کریمDermogenic Cream اور کیلا ڈرل لوشنCaladryl Lotion بھی یہی کام کرتے ہیں کسی قریبی فینرگان Phenergan کا انجکشن لگوائیے بچھو کے کاٹنے سے سخت درد ہوتا ہے بعض اوقات زخم سے خون بہنے لگتا ہے اورمریض کو متلی یا قے آنے لگتی ہے درد سے نجات پانے کے لئے قریبی ڈاکٹر سے نوووکینNovacaine کا انجکشن اینٹی ٹاکسنAntitoxins مل سکیں تو ان سے انجکشن لگوائیے یہ انجکشن زہر کے خلاف ترباق کا کام دیں گے سانپ یا کسی نامعلوم زہریلے کیڑے کے کاٹنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد جلد از جلد مریض کو ہسپتال پہنچائیں۔


Monday, 15 January 2018

Sunday, 14 January 2018

عوام جعلی فوجی نمائندوں کی ٹیلیفون کالز سے ہوشیار رہیں،ترجمان پاک فوج


وام جعلی فوجی نمائندوں کی ٹیلیفون کالز سے ہوشیار رہیں،ترجمان پاک فوج

چند حلقے مسلح افواج کے اہلکار بن کرلوگوں کوکالزکررہے ہیں،شناختی کارڈ ،بینک اکائنٹ یادیگرمعلومات نہ دی جائیں،عوام ایسی کالزکی1135اور1125پرفوری اطلاع دیں۔آئی ایس پی آر


عوام جعلی فوجی نمائندوں کی ٹیلیفون کالز سے ہوشیار رہیں،ترجمان پاک ..

راولپنڈی(تازہ ترین۔14 جنوری 2018ء): ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفورنے عوام کوآگاہ کیا ہے کہ عوام فوج کے جعلی نمائندوں کی ٹیلیفون کالز سے ہوشیاررہیں، چند حلقے مسلح افواج کے اہلکار بن کرلوگوں کوکالزکررہے ہیں، شناختی کارڈ ،بینک اکائنٹ یادیگرمعلومات دینے سے گریز کیا جائے، عوام ایسی کالز آنے پر1135 اور1125پرفوری اطلاع دیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے مفاد عامہ کی آگاہی مہم کے پیغام میں واضح کیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ کچھ افراد فوج کے جعلی نمائندے بن کرٹیلیفون کالز کررہے ہیں۔مردم شماری کے نام پراس قسم کی کالزبھی جعلی ہیں۔ کسی کوبھی ذاتی اور اہم معلومات ہرگزفراہم نہ کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شناختی کارڈ ،بینک اکائنٹ یا دیگرمعلومات دینے سے گریز کیاجائے۔عوام ایسی کالز آنے پر1135اور1125پرفوری اطلاع دیں۔

Saturday, 13 January 2018

Friday, 12 January 2018

Thursday, 11 January 2018

زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیے جانے کی اطلاعات درست ہیں


Wednesday, 10 January 2018

بچی کو ساتھ لے جانے والا ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار ہے


بچی کو ساتھ لے جانے والا ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار ہے

بچی کو ساتھ لے جانے والا ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار ہے
لاہور  تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2018ء): صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے قصور واقعہ کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے اس میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا اعلان کیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ بچی کے اغوا کے بعد ہی سے پولیس نے بچی کی تلاش شروع کر دی ۔ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے جس کی مدد سے ملزم کا خاکہ تیار کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جس طرح بچی کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے ، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ملزم بچی کا کوئی قریبی رشتہ دار، جاننے والا یا محلے دار تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک ضرور پہنچایا جائے گا۔

Monday, 8 January 2018

Sunday, 7 January 2018

عمران خان نے بشری مانیکا کو شادی کی پیشکش کی ہے-تحریک انصاف


عمران خان نے بشری مانیکا کو شادی کی پیشکش کی ہے-تحریک انصاف






عمران خان نے بشری مانیکا کو شادی کی پیشکش کی ہے-تحریک انصاف

اسلام آبادا (اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جنوری۔2018ء)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو ابھی صرف شادی کی پیشکش کی ہے۔تحریک انصاف کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بشریٰ مانیکا نے عمران خان کی اس پیشکش پر حتمی جواب دینے کے لیے وقت مانگا ہے۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ مانیکا نے کہا ہے کہ وہ خاندان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گی۔
تحریک انصاف کے مطابق اگر بشریٰ مانیکا نے شادی کی پیشکش قبول کی تو عمران خان اس بات کا باضابطہ اعلان کریں گے۔اس موقع پر تحریک انصاف نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ دونوں خاندانوں کی نجی زندگی کا خیال رکھیں۔تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے صحافی نے انتہائی نجی معاملے کو پبلک کیا جس پر افسوس ہے، اور پبلک لائف نہ رکھنے والی خاتون کی زندگی کو پبلک کیا گیا۔
عمران خان کی پہلی بار2015 میں این اے 154 (لودھراں) کے ضمنی انتخاب سے قبل بشریٰ مانیکا سے ملاقات ہوئی تھی۔ ان کی تیسری ممکنہ بیوی بشری مانیکا 5 بچوں کی ماں ہیں، بشری مانیکا نے حال ہی میں اپنے سابق شوہرخاورفرید مانیکا سے خلع لی ہے، بشری مانیکا کی عمر50 سال کے لگ بھگ ہے اورتعلق پاکپتن کے وٹوخاندان سے ہے۔بشری کے سابق خاوند خاورفرید مانیکا کسٹمز آفیسرہیں اوران کے والد غلام فرید مانیکا وفاقی وزیر رہے ہیں، بشری کے دو بیٹوں ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا نے 2013 میں ایچ ای سن کالج لاہور سے گریجوایشن مکمل کی اور اب بیرون ملک تعلیم حاصل کر ہے ہیں، تین بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی مہرو مانیکا رکن صوبائی اسمبلی میاں عطا مانیکا کی بہوہیں۔

Saturday, 6 January 2018

ٹرمپ ذہنی مریض ہیں‘ انہیں علاج کی ضرورت ہے-نیویارک ٹائمز


ٹرمپ ذہنی مریض ہیں‘ انہیں علاج کی ضرورت ہے-نیویارک ٹائمز
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 جنوری۔2018ء)امریکی صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں عام ماہرین کی طرح قریبی ساتھیوں نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے۔امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں، صدرٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک ہونے نہ ہونے کے حوالے سے امریکا میں بحث جاری ہے۔جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں اور اب ان کے قریبی ساتھیوں نے بھی مان لیا ہے کہ ان کی ذہنی حالت عام انسانوں والی نہیں رہی ٹرمپ کی شخصیت خوش فہم، شوقیہ، لالچی اور شیطانی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ذہنی بیماری کا صرف وہ ہی ماہرین نفسیات علاج کرسکتے ہیں جو ان کو ذاتی طور پرجانتے ہوں۔دماغی ماہرین امراض انسان کے رویے اور دوسروں کے ساتھ برتاﺅسے ہی اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ آیا وہ ذہنی طور پر ٹھیک ہے یا نہیں۔ شمالی کوریا کے صدر کے جواب میں صدرٹرمپ نے ٹوئٹ کیا کہ امریکا کے نیوکلیئر ہتھیار زیادہ طاقتور ہیں جو ان کی ذہنی بیماری کی عکاسی کرتا ہے ماہرین دماغی امراض نے صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں اور منتخب نمائندوں پرزور دیا کہ وہ صدر کے اس رویے کو روکنے کے لیے ان کی مدد کریں اور انھیں ایسے بیانات دینے سے روکیں۔

Friday, 5 January 2018

Thursday, 4 January 2018

معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا انتقال کر گئیں


معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا انتقال کر گئیں

معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا انتقال کر گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جنوری2018ء) معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا انتقال کر گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی وی کی مشہور شخصیت اور معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا انتقال کر گئی ہیں۔ زبیدہ آپا کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ زبیدہ آپا معروف مصنف انور مقصود کی ہمشیرہ تھیں۔ زبیدہ آپا کو کراچی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ جبکہ انہوں نے امور خانہ داری میں ماہر ہونے کے باعث شہرت پائی تھی۔ زبیدہ آپا کو پورا نام زبیدہ طارق تھا۔ 

پاکستان کے خلاف امریکی ایکشن ہوا تو جواب عوام کی امنگوں کے مطابق دیا جائے گا ، ڈی جی آئی ایس پی آر


پاکستان کے خلاف امریکی ایکشن ہوا تو جواب عوام کی امنگوں کے مطابق دیا جائے گا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں کے اثرات آنے والے وقت میں نظر آئیں گے ،امریکہ دوست اور اتحادی ملک ، جنگ نہیں ہوسکتی ، تیسری قوت غلط فہمیاں بڑھا رہی ہے، اپنے وقارپر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، افغان جنگ میں امریکہ کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں ،بھارت کا کردار ہی امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،خطے میں بعض ممالک پاک امریکہ تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں،امریکہ خطے میں بھارت کو سیکیورٹی کی ذمہ داریاں دینا چاہتا ہے، پاکستان جوہری طاقت ، کسی کی گارنٹی کی ضرورت نہیں،امریکہ بھارت کو بتائے کہ پاک افواج خطے میں امن کیلئے بہت اہم کردار ادا کر رہی ہیں،، شمالی وزیرستان آپریشن کے اثرات سامنے آرہے ہیں ،امریکہ نے پاک بھارت جنگ سمیت بہت سے موقعوں میں ہماری مدد نہیں کی،ہمارے بھارت کے ساتھ کچھ ایسے مسائل ہیں جو حل طلب ہیں، ان مسائل کے حل تک خطے میں امن قائم ہونا مشکل ہے،بات چیت پاک امریکہ تعلقات کو آگے لے جا سکتی ہے، بھارت پاکستان میں اندرونی استحکام نہیں آنے دینا چاہتا،نواز شریف کی پریس کانفرنس پر تبصرہ مناسب نہیں، اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں توسامنے لائیں پھر دیکھا جائے گا کہ ان پر کیا کارروائی ہو سکتی ہے، نواز شریف کا ٹرمپ کے ٹویٹ پر رد عمل خوش آئند ہے، ہمیں اسی طرح کی سول، ملٹری اور قومی آہنگی کی ضرورت ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا نجی ٹی وی چینلز کو انٹرویو

پاکستان کے خلاف امریکی ایکشن ہوا تو جواب عوام کی امنگوں کے مطابق دیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2018ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے خلاف امریکی ایکشن ہوا تو اس کا جواب پاکستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق دیا جائے گا ،ہم نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف جو کارروائیاں کی ہیں ان کے اثرات آنے والے وقت میں نظر آئیں گے، امریکہ ہمارا اتحادی اور دوست ملک ہے اس لئے ہمارے درمیان جنگ نہیں ہو سکتی ،پاک امریکہ کے درمیان تیسری قوت ہے جو غلط فہمیاں بڑھا رہی ہے،خطے میں کچھ ایسے ممالک ہیں جو پاک امریکہ تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں ،امریکہ اس خطے میں بھارت کو سیکیورٹی کی ذمہ داریاں دینا چاہتا ہے، پاکستان ایک نیوکلیئر پاور ہے کسی کی گارنٹی کی ضرورت نہیں،امریکہ بھارت کو بتائے کہ پاک افواج خطے میں امن کیلئے بہت اہم کردار ادا کر رہی ہیں،اپنے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، افغان جنگ میں امریکہ کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں ،بھارت کا کردار ہی امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، امریکہ نے پاک بھارت جنگ سمیت بہت سے مواقعوں میں ہماری مدد نہیں کی،ہمارے بھارت کے ساتھ کچھ ایسے مسائل ہیں جو حل طلب ہیں، ان مسائل کے حل تک خطے میں امن قائم ہونا مشکل ہے،بات چیت پاک امریکہ تعلقات کو آگے لے جا سکتی ہے،انڈیا نے یہاں دہشت گردی پھیلانے کیلئے کلبھوشن کو بھیجا جو پوری دنیا نے دیکھا، انڈیاپاکستان میں اندرونی استحکام نہیں آنے دینا چاہتا،نواز شریف کی پریس کانفرنس پر تبصرہ مناسب نہیں، اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں توسامنے لائیں پھر دیکھا جائے گا کہ ان پر کیا کارروائی ہو سکتی ہے، میاں نواز شریف کا ٹرمپ کے ٹویٹ پر رد عمل خوش آئند ہے، ہمیں اسی طرح کی سول، ملٹری اور قومی آہنگی کی ضرورت ہے۔
وہ بدھ کو نجی ٹی وی چینلز کو انٹرویو دے رہے تھے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان کے بعد کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کیبنٹ کی میٹنگ ہوئی پھر نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی بھی میٹنگ ہوئی، یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ اس معاملے پر ایک قومی جواب دیا گیا ہے، امریکہ کی طرف سے پیسے پاکستان کو افغانستان کی جنگ کیلئے دیئے جاتے تھے، پیسے ہمیں امریکی جنگ کو سپورٹ کرنے کی وجہ سے دیئے گئے، امریکی جنگ سے 130بلین ڈالرز سے زیادہ ہمارے اپنے قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے، جانی نقصان اس کے علاوہ ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک ٹریلین ڈالرز کو امریکہ افغانستان میں خرچ کر چکا ہے اور اس سے ان کو کیا حاصل ہوا، وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی نے پیسوں کیلئے نہیں بلکہ اپنے ملک کے امن اور علاقائی امن کیلئے اس جنگ میں حصہ لیا، بہت زیادہ ایسے مواقع ہیں جن میں ہم نے امریکہ کا ساتھ دیا ہے، ایک وقت تھا جب ہمارے پاس چوائس تھی کہ روس کے پاس جائیں مگر ہم امریکہ کے پاس گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ ایک دوسرے کے اتحادی ہیں اور ہماری ایک تاریخ ہے، بہت سے مواقع ایسے بھی آئے جب ہمیں امریکہ کی سخت ضرورت تھی مگر انہوں نے ہماری مدد نہیں کی، پاک بھارت جنگ میں امریکہ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں اونچ نیچ ہمیشہ آتی رہی ہے، مگر اس کے باوجود ہم ایک دوسرے کے دوست رہے ہیں، پاکستان اور امریکہ اب بھی دوست ہیں، ہم امریکہ سے تعاون کر رہے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں، ہم اتحادی ہیں اور ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے، ہم نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کیا اور پھر آپریشن ردالفساد بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی ہماری دو لاکھ سے زائد فوج سرحد پر موجود ہے،گا ،ہم نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف جو کارروائیاں کی ہیں ان کے اثرات آنے والے وقت میں نظر آئیں گے، کسی بھی آپریشن کے نتائج آنے والا وقت طے کرتا ہے کہ وہ کیسا رہا، آج پاکستان کا امن بتاتا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیاب رہا ۔انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کے خلاف امریکی ایکشن ہوا تو اس کا جواب پاکستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق دیا جائے گا، پاکستان اپنے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ خطے میں کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جو پاکستان اور امریکہ کے تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں، امریکہ اس خطے میں بھارت کو سیکیورٹی کی ذمہ داریاں دینا چاہتا ہے، ہم 22کروڑ آبادی کا ملک ہیں اور ایک نیوکلیئر پاور ہیں، ہمیں سیکیورٹی کیلئے کسی کی گارنٹی کی ضرورت نہیں ہے، ہم خود ایک ذمہ دار قوم ہیں اور خطے میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو بھی یہ دیکھنا ہے کہ ہمارے انڈیا کے ساتھ کچھ ایسے مسائل ہیں جو حل طلب ہیں، ان مسائل کے حل تک خطے میں امن قائم ہونا مشکل ہے، نکی ہیلی کا بیک گرائونڈ بھارتی ہے، 2017میں انڈیا کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر تمام سالوں سے زیادہ فائرنگ کی گئی اور ہماری طرف ہلاکتیں ہوئیں، بھارت نے یہاں دہشت گردی پھیلانے کیلئے کلبھوشن کو بھی بھیجا جو پوری دنیا نے دیکھا، انڈیاپاکستان میں اندرونی استحکام نہیں آنے دینا چاہتا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ انڈیا کو بتائے کہ پاکستان کی افواج اس وقت خطے میں امن کیلئے بہت اہم کردار ادا کر رہی ہیں، میاں نواز شریف کی پریس کانفرنس سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا ٹرمپ کے ٹویٹ پر رد عمل خوش آئند ہے، ہمیں اسی طرح کے سول، ملٹری اور قومی آہنگی کی ضرورت ہے۔ میاں نواز شریف کی پریس کانفرنس کے دوسرے حصے میں جو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف باتیں کی گئیں اس کے متعلق سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک سیاسی سوال ہے ،اس پر تبصرہ مناسب نہیں، پھر بھی اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو آگے لائیں، مگر پاکستان کے حالات کا تقاضا ہے کہ ہمیں اس وقت ایک ہونے کی ضرورت ہے اور یکجا ہو کر ہی تمام مسائل کا سامنا کرنا ہے، اگر میاں صاحب کی طرف سے کوئی ثبوت سامنے لائے جائیں تو پھر دیکھا جائے گا کہ ان پر کیا کارروائی ہو سکتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان میں امریکی خرچ کا ایک فیصد پاکستان میں لگا،افغان جنگ میں امریکہ کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں اور امریکہ کی کامیابی کیلئے ہم سے جو ہو سکتاہے کررہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع میں ہماری نہیں تھی مگر بعد میں ہماری ہو گئی، ہماری فوج نے بغیر کسی بیرونی امداد کے یہ جنگ لڑی، 52ممالک انسداد دہشت گردی کی جنگ لڑ رہے ہیں،کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان سے زیادہ امن کی خواہش کسی ملک کی بھی نہیں، امریکہ کو خطے کی بدلتی صورتحال سمجھنے کی ضرورت ہے، بھارت کا کردار ہی امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

Wednesday, 3 January 2018

باہربیٹھ کرپاکستان کودھمکانے والےبال بھی بیکا نہیں کرسکتے،آرمی چیف


باہربیٹھ کرپاکستان کودھمکانے والےبال بھی بیکا نہیں کرسکتے،آرمی چیف

آرمی چیف کا3 بیٹوں کی شہادت پرعظیم خاندان کوزبردست خراج تحسین،محمد علی خان کے مزید4 بیٹے اور4 بھتیجے پاک فوج میں تعینات ہیں،محمد علی خان کا گاؤں کیلئےخصوصی فلاحی پیکج پرشکریہ،دشمن قوتیں جان لیں! ایسے بہادربیٹوں کی موجودگی میں پاکستان پرکوئی آنچ نہیں آسکتی،جنرل قمر جاوید باجوہ کی گفتگو


باہربیٹھ کرپاکستان کودھمکانے والےبال بھی بیکا نہیں کرسکتے،آرمی چیف

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 جنوری 2018ء): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گڑھ خیل کرک میں محمد علی خان کے گھر پہنچ گئے،آرمی چیف نے محمد علی خان سے ان کے 3 بیٹوں کی شہادت پراظہارتعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محمد علی خان سے ملاقات کی،جس میں آرمی چیف نے عظیم خاندان محمد علی اور اس کی اہلیہ کوعظیم قربانیوں پرزبردست خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہاکہ ایسے عظیم والدین اوربیٹوں کی موجودگی میں کوئی دھمکی پاکستان کونقصان نہیں پہنچاسکتی۔ایسے بہادربیٹوں کی موجودگی میں ہرخطرے سے نمٹ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دشمن قوتیں جان لیں !ایسے بہادرنوجوانوں کی موجودگی میں پاکستان پرکوئی آنچ نہیں آسکتی۔آرمی چیف نے کہا کہ میں ہردم شہادت کیلئے تیار فوجی جوانوں کا سپہ سالار ہوں۔
ان شہداء کی قربانیاں ہی ہمیں پرامن اور مستحکم پاکستان کی طرف لے جارہی ہیں۔ ان کی حب الوطنی اور قربانیوں کی کوئی قیمت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پرامن پاکستان کیلئے حب الوطنی کایہ جذبہ عظیم ہے۔اس جذبے کاکوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔آرمی چیف نے عظیم خاندان کوسلام بھی پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق محمد علی خان کے 3بیٹوں نے مادوطن کے دفاع کیلئے جام شہادت نوش کیا۔
محمد علی خان کے 8بیٹے ہیں۔محمد علی خان کے مزید 3بیٹے ایف سی اور پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔محمد علی خان کے 4بھتیجے بھی پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔جبکہ 2بھتیجے بھی مادروطن کے دفاع میں شہید ہوچکے ہیں۔اس موقع پرمحمد علی خان نے آرمی چیف کی جانب سے گاؤں کیلئے خصوصی فلاحی پیکج پرشکریہ اداکیا۔دریں اثناں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔
آرمی چیف نے میرانشاہ میں یادگار شہداء پردعائے مغفرت کی اور پھول بھی چڑھائے۔اس موقع پر جی اوسی میرانشاہ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کوسکیورٹی صورتحال ، سماجی و ترقیاتی منصوبوں اور متاثرین کی بحالی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پرنئے تعمیرہونے والے قلعوں اور سرحدی باڑ کے کام کامعائنہ بھی کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کونقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی سے بھی آگاہ کیاگیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان بارڈرپرسکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کوسراہا۔اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد بٹ بھی تھے۔

Tuesday, 2 January 2018

Monday, 1 January 2018